جامعہ احمدیہ ربوہ کا صد سالہ خلافت سووینئر

جامعہ احمدیہ ربوہ (سینئر) کا اردو زبان میں شائع ہونے والا صد سالہ خلافت سووینئر A4 سائز کے دو صد سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جس میں متعدد علمی اور تحقیقی مضامین اور جامعہ احمدیہ کی تاریخ کے حوالہ سے اہم اور تفصیلی معلومات پیش کی گئی ہیں۔ تحقیقی مضامین نہایت عمدہ ہیں جنہیں جامعہ احمدیہ کے متعلّقہ شعبہ جات نے تیار کیا ہے اور تمام مضامین کی بنیاد قرآن کریم اور احادیث کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپؑ کے خلفاء کا علم کلام ہے جس کے حوالے کثرت سے دیئے گئے ہیں۔ بعض مضامین خلافت احمدیہ کے حوالہ سے تربیتی یا معلوماتی نکتہ نظر سے تحریر کئے گئے ہیں۔ آخری چند صفحات میں اُن تمام مقالہ جات کے عناوین اور مقالہ نویسوں کے اسماء درج کئے گئے ہیں، جو جامعہ احمدیہ میں محفوظ ہیں اور جنہیں جامعہ احمدیہ کے طلبہ نے اپنی تعلیم کی تکمیل پر تحقیقی بنیادوں پر رقم کیا ہے۔ یہ فہرست اُس خواہش کو مزید جِلا بخشنے کا باعث بنتی ہے جو عمدہ علمی اور تحقیقی تخلیقات کا مطالعہ کرنے کے لئے ہر طالبعلم کے دل میں پائی جاتی ہے۔ ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ سووینئر جامعہ احمدیہ کے طلبہ و اساتذہ و کارکنان کی طرف سے حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے حضور محبت و عقیدت کے نذرانہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
اگرچہ تمام مضامین ہی قابل مطالعہ ہیں لیکن چند ایک کا تعارف قارئین کے لئے دلچسپی کا باعث ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں