جمہوریہ ازبکستان

جمہوریہ ازبکستان کی آبادی قریباً دو کروڑ ہے اور یہاں ایک سو سے زیادہ قومیتوں کے لوگ آباد ہیں۔ مسلمانوں کا تناسب 80 فیصد ہے۔ دارالحکومت تاشقند ہے اور سمرقند ملک کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ اس علاقہ میں کئی عظیم مسلمانوں نے جنم لیا ہے۔ …روس کی 60 فیصد کپاس ازبکستان میں پیدا ہوتی ہے۔ نہری نظام کی وجہ سے باغات کثرت سے ہیں جن میں سیب کی 240 اور آڑو کی 300 اقسام کی کاشت ہوتی ہیں۔ یہاں بہت سے دریا اور گلیشیر بھی ہیں اور 400 تھرمل بجلی گھر بھی موجود ہیں۔ اس ملک میں اسلام کا نفوذ 706ء میں خلیفہ عبدالملک بن مروان کے زمانہ میں ہوا اور 1200 سال تک یہ علاقہ اسلامی سلطنت کا حصہ رہا۔ اس دور کے یادگاری مقامات آج بھی قابلِ دید ہیں۔ ازبکستان کے بارے میں ایک مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جولائی 1995ء میں کرامت علی خان کی کتاب سے ماخوذ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں