نائیجیریا کا پہلا مسلم اخبار

نائیجیریا میں پہلا مسلم اخبار 1951ء میں احمدیہ مسلم مشن نے ’’ٹرتھ‘‘ کے نام سے جاری کیا۔ اس پندرہ روزہ اخبار کے 22؍ نومبر 1996ء کے شمارہ میں محترم الحاج حسین صاحب امیر جماعت احمدیہ نائیجیریا کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں تاریخ کے حوالہ سے بعض باتیں بیان کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ قریباً 80 ؍سال قبل ستمبر 1916ء میں 21؍بیعت کنندگان کی درخواستیں سیدنا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں قادیان بھیجی گئی تھیں اور اس طرح لیگوس میں احمدیت کا بیج بویا گیا۔ پھر حضرت مصلح موعودؓ نے مغربی افریقہ میں جو پہلا مبلغ بھجوایا تھا وہ حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب نیر رضی اللہ عنہ تھے جو لیگوس (نائیجیریا) میں اپریل 1921ء میں تشریف لائے۔ چنانچہ اپنی شاندار تاریخ پر نظر ڈالتے ہوئے نائیجیریا کے احمدیوں کو اپنے روشن مستقبل کا تعین کرنا چاہئے اور خلافت احمدیہ سے اپنے تعلق کو مضبوط تربنانا چاہئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں