اب کے ہمارا جلسہ اِک یادگار ہوگا – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جون 2010ء میں جلسہ سالانہ کینیڈا کے حوالہ سے مکرم فضل الرحمن نعیم صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

اب کے ہمارا جلسہ اِک یادگار ہوگا
سامانِ دیدِ یاراں پھر شاندار ہوگا
کھل جائیں گے دریچے فضل و کرم کے سارے
محفل وہ پھر سجے گی پھر ذکرِ یار ہوگا
اُتریں گے آسماں سے رحمت کے جب فرشتے
منظر وہ جلسہ گہ کا کیا خوشگوار ہوگا
شیریں زباں ہوگی دلکش پیام ہوگا
جو بھی خطاب ہوگا بس یادگار ہوگا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں