احمدیت کے جواں سال عَلم بردارو! – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21مارچ 2011ء میں مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’احمدی نو جوانوں سے ‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

احمدیت کے جواں سال عَلم بردارو!
ہم نے ہر وادی و کہسار کو سر کرنا ہے
یہ بھی دیکھو کہ ہیں کیا آبلہ پائی کے مزے
دشت میں خارِ مغیلاں پہ سفر کرنا ہے
سینۂ ارض پکار اٹھے مَتیٰ نَصْرُاللّٰہ
عشق کو خوگرِ فریادِ سحر کرنا ہے
اپنے اللہ کا فرمان ہے پورا ہو گا
ہم نے آباد اسے بارِ دگر کرنا ہے
اس کو مطلوب ہوں گر اپنے لہو کے چھینٹے
ہم نے ہر قطرۂ خوں تارِ نظر کرنا ہے
حرف وَالْعَصْر کی آواز ذرا پہچانو
اور انوارِ خلافت کو غنیمت جانو

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں