اعجاز مسیحائی – اطاعت امام کا ثمر

حضرت حکیم محمد حسین صاحب رضی اللہ عنہ مرہم عیسیٰ بیان فرماتے ہیں کہ ہم چار پانچ دوست ہر ہفتہ قادیان جاتے اور بٹالہ سے قادیان کا فاصلہ بارہ میل کا فاصلہ، اگر یکّہ نہ ملتا تو پیدل طے کرتے۔
ایک بار جب حضور علیہ السلام سے واپسی کی اجازت چاہی تو فرمایا: انتظار کریں، مَیں ایک اہم کتاب لکھ رہا ہوں۔ …
پھر دو بار یاددہانی کروانے پر بھی یہی جواب ملا۔ ہم نے سوچا کہ ہماری گاڑی تو اب تک بٹالہ سے نکل گئی ہو گی۔
قریباً تین گھنٹے کے بعد حضور علیہ السلام باہر تشریف لائے اور کتاب کا مسودہ ہمیں دیتے ہوئے فرمایا کہ جلد واپس جائیں اور فلاں شخص کو دے کر جلد چھاپنے کی تلقین کریں۔
ہمیں یقین تھا کہ گاڑی تو بٹالہ سے کبھی کی نکل چکی ہو گی لیکن چونکہ اطاعت امام کا پاس تھا اس لئے جوتیاں اتارلیں اور حتی المقدور دوڑتے ہوئے بٹالہ پہنچے تو گاڑی کھڑی نظر آئی۔ دریافت کرنے پر پتہ چلا کہ انجن خراب ہو جانے کی وجہ سے اب تک روانہ نہ ہو سکی تھی۔ اس طرح خدا تعالیٰ نے ریل گاڑی اس وقت تک نہ چلنے دی جب تک مسودہ بردار اس میں سوار نہ ہوگئے۔
اطاعتِ امام کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے وہ معجزہ دکھایا جس نے ایمان کو تازہ کردیا-

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں