اٹھارہ کے اُوپر چھیاسی تھے سال – نظم

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 3 و 10؍فروری 2011ء میں حضرت مصلح موعودؓ کی پیشگوئی کے حوالہ سے مکرمہ صاحبزادی امۃالقدوس صاحبہ کی ایک طویل نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

اٹھارہ کے اُوپر چھیاسی تھے سال
کہ گویا ہوا یوں شہِ ذوالجلال
سن اے میرے پیارے سخن دلپذیر
کہ بیٹا مَیں دوں گا تجھے بے نظیر
نشاں ہے جو فضل اور احسان کا
بہت مرتبہ ہے اس انسان کا
مبارک ہو فتح و ظفر کی کلید
ہے تیرے لیے یہ خوشی کی نوید
وہ ہوگا بہت ہی ذہین و فہیم
وہ رحمت کا مظہر وہ دل کا حلیم
وہ ہے حسن و احساں میں تیرا نظیر
کشادہ جبیں اور روشن ضمیر
ہے فضلِ خدا اس پہ سایہ فگن
وہ روحِ زمانہ وہ فخرِ زمن
شکوہ اور عظمت کا حامل ہے وہ
ہماری محبت کے قابل ہے وہ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں