جاں بلب دل کی جستجو نہ گئی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4مئی 2012ء میں مکرم طارق محمود سدھو صاحب کی ایک غزل شامل اشاعت ہے۔ اس غزل میں سے انتخاب پیش ہے:

جاں بلب دل کی جستجو نہ گئی
تجھ سے ملنے کی آرزو نہ گئی
دل میں جو پھول تجھ کو پا کے کھلے
عمر بھر اُن سے رنگ و بُو نہ گئی
جو تصور میں تجھ سے کہتا ہوں
وہ کہی بات رُوبرو نہ گئی
ہر سُو نفرت کی آندھیاں لیکن
پیار کرنے کی اپنی خُو نہ گئی
ہے عجب منصفی تری منصف
کون ہے جس کی آبرو نہ گئی
اپنی آہ و فغان سے دل پگھلے
پر یہ آواز ایک سُو نہ گئی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں