جب خبر رحلت کی آئی تو سبھی کو یوں لگا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اگست 2011ء میں حضرت صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ کی رحلت کے حوالہ سے مکرم عطاء المجیب راشد صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں :

جب خبر رحلت کی آئی تو سبھی کو یوں لگا
فیض کا سیلِ رواں تھا جو اچانک رُک گیا
بارشِ انوار کی وہ اک صدی شاہد رہی
قدرتِ ثانی کے سب جلووں کی وہ زندہ گواہ
پیکرِ حُسنِ عبادت ، منبعٔ لطف و کرم
خوبیاں اس ذات کو بخشیں خدا نے بے بہا
زندگی اس کی دعاؤں کا بھرا کشکول تھا
جاری و ساری رہے گا فیض کا چشمہ سدا
فیض اس ماں کا سدا جاری رہے گا بالیقیں
جس کا بیٹا کشتیٔ دینِ متیں کا ناخدا
ہے ہمالہ صبر کا غمگیں ترا مسرورؔ ہے
اس کو اپنی گود لے اور شاد رکھ صبح و مسا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں