حضرت امام باقررحمۃاللہ علیہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍دسمبر 2007ء میں مکرم محمد اشرف کاہلوں صاحب کے قلم سے حضرت امام باقر رحمۃاللہ علیہ کے حالات زندگی اختصار کے ساتھ شامل ہیں۔ حضرت امام باقر ہی اُس حدیث کے راوی ہیں جس میں امام مہدی علیہ السلام کے ظہور پر سورج اور چاند کے گرہن کی خبر دی گئی ہے۔
حضرت امام باقر کا نام محمد بن علی، کنیت ابوجعفر اور لقب باقر تھا۔ آپ حضرت امام حسنؓ کے نواسے تھے۔ ماہ صفر 57ھ کو مدینہ میں پیدا ہوئے۔ حضرت امام زین العابدینؓ کی آغوش میں پرورش پائی اس لئے ابتدا سے عبادت و ریاضت سے شغف تھا۔ امام نووی کے نزدیک آپ جلیل القدر تابع تھے اور مدینہ کے فقہا اور ائمہ میں شمار ہوتے تھے۔ اکابر تابعین اور تبع تابعین نے آپ سے اکتساب فیض کیا۔ آپ فرمایا کرتے تھے کہ ابوبکرؓ و عمرؓ کو مَیں دوست رکھتا ہوں اور اُن کے دشمنوں سے بیزار ہوں۔ وہ دونوں ہی امام ہدیٰ تھے۔ مَیں نے اپنے اہل بیعت میں سے ہر فرد کو اُن کے ساتھ محبت کرنے والا پایا ہے۔
آپ کے سن وفات کے بارہ میں اختلاف ہے۔ 58 یا 61 برس کی عمر میں انتقال فرمایا اور جنت البقیع مدینہ منورہ میں تدفین ہوئی۔ آپ کی اولاد میں سے حضرت امام جعفر آپ کے جانشین سمجھے جاتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں