حضرت حافظ احمدالدین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24ستمبر 2011ء میں حضرت حافظ احمدالدین صاحبؓ کا مختصر ذکرخیر کیا گیا ہے۔
آپ کے والد حافظ فضل الدین صاحب چک سکندر ضلع گجرات کے رہنے والے تھے۔ آپ نے 24ستمبر 1892ء کو بیعت کی توفیق پائی۔ رجسٹر بیعت اولیٰ میں آپ کی بیعت کا اندراج 355نمبر پر موجود ہے جہاں آپ کا پیشہ زمینداری لکھا ہے۔ جبکہ تین صد تیرہ کبار صحابہ کی فہرست میں آپؓ کا نام 202 نمبر پر درج ہے۔ آپؓ نے 1911ء میں وفات پائی۔
حضرت حافظ صاحبؓ کی ایک بیٹی حضرت حافظہ زینب بیگم صاحبہ (زوجہ حضرت حافظ مولوی فضل الدین صاحب آف کھاریاں یکے از 313) نہایت مخلص اور پارسا خاتون تھیں ، لجنہ اماء اللہ کھاریاں کی پہلی اور تاوفات صدر رہیں ۔ 1948ء میں انہوں نے وفات پائی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں