حضرت میاں نور محمد صاحب ۔غوث گڑھ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍مارچ 2010ء میں حضرت میاں نور محمد صاحبؓ آف غوث گڑھ (یکے از 313 صحابہ) کا مختصر ذکر کیا گیا ہے۔
حضرت میاں نور محمد صاحبؓ آف غوث گڑھ (ریاست پٹیالہ) کے زمیندار اور نمبردار تھے۔ والد کا نام ’’رکھا‘‘ تھا حضرت منشی عبداللہ سنوری صاحبؓ کے ذریعہ احمدیت کا تعارف ہوا۔ رجسٹر بیعت اولیٰ میں 178 نمبر پر آپ کی بیعت کا اندراج ہے۔ 4 مارچ 1890ء کو بیعت کی سعادت پائی۔
حضرت میاں نور محمد صاحبؓ جلسہ سالانہ 1892ء میں شامل ہوئے۔ ’’آئینہ کمالات اسلام‘‘ میں 93 نمبر پر حضورعلیہ السلام نے آپؓ کا نام لکھا ہے۔ حضرت اقدس نے ’’تحفہ قیصریہ‘‘ میں ڈائمنڈ جوبلی اور ’’کتاب البریہ‘‘ میں پُرامن جماعت کے ضمن میں بھی آپ کا ذکر فرمایا ہے۔
تاریخ احمدیت میں غوث گڑھ کے ایک اور صحابی کا نام بھی محفوظ ہے یعنی حضرت نور محمد صاحبؓ ولد ہوشناک (بیعت 25 جولائی 1889ء)۔ آپ بھی نمبر دار اور زمیندار تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں