حضرت نواب محمد علی خانصاحبؓ کی ہدایات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍اپریل 2011ء میں حضرت نواب محمد علی خانصاحبؓ کی چند قیمتی ہدایات (مرسلہ مکرمہ صاحبزادی آصفہ مسعودہ صاحبہ) شائع کی گئی ہیں۔

Hazrat Nawab Muhammd Ali Khan Sahib

یہ ہدایات آپؓ نے اپنے بڑے بیٹے محترم عبدالرحیم خالد صاحب کو اُن کی ڈائری میں تحریر کرکے دی تھیں۔ ان سنہری ارشادات میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
٭ مطلب کے یار نہ بنو، ہمیشہ وفاشعار رہو۔
٭ تکبّر نہ کرو مگر خودداری کو ہاتھ سے نہ دو۔
٭ بہت دوست نہ بناؤ، اگر کوئی خالص دوست مل جائے تو اس سے پوری وفا کرو۔ مجھے عمر بھر کوئی دوست نہیں ملا۔
٭ دولت بہت کماؤ مگر زرپرست نہ بنو۔
٭ یا تو کسی کام کو کرو ہی نہیں۔ کرو تو پورا کرو۔ مگر ایسا نہ ہو کہ بہت کی تلاش میں تھوڑے سے محروم رہو۔
٭ ناگوار سننے کی عادت ڈالو اور اس پر صبر کرو، یہ بھی جہاد ہے۔
٭ احمدیت کے ظاہری پابند نہ ہو بلکہ دل و جان سے اس کے پابند ہو۔ خلیفۂ وقت کی ہدایات کے دل و جاں سے پابند ہو۔
٭ ہر ایک احمدی مبلغ ہے۔ اپنے آپ کو مبلغ سمجھو اور تبلیغ کرو۔ یہ ضروری ہے۔ اس سے بہت سے اپنے عیبوں کی بھی اصلاح ہوجاتی ہے۔
٭ سوچنے کی عادت ڈالو، عقل سے کام لو۔ ہر ایک کی حقیقت دریافت کرنے کی کوشش کرو۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں