دل کی بستی کو محبت سے نہ خالی رکھنا – نظم

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اکتوبر 2011ء میں مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

دل کی بستی کو محبت سے نہ خالی رکھنا
اپنے آباء کی وراثت کو سنبھالی رکھنا
عجز نے رفعتیں پائی ہیں ہمیشہ لوگو
سچے ہو کر بھی طبیعت نہ جلالی رکھنا
روشنی بن کر زمانے میں بکھرتے رہنا
شہر ظلمات میں کردار مثالی رکھنا
شعر کہنے کا سلیقہ تو ہے تجھ میں قدسیؔ
دھیان میں اُن کا مگر منصبِ عالی رکھنا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں