رسالہ ’’البصیرت‘‘ اور جماعت احمدیہ بریڈفورڈ (یوکے) کی تاریخ

جماعت احمدیہ بریڈفورڈ کی بنیاد 1962ء میں چودھری رحمت خان صاحب امام مسجد فضل لندن نے رکھی تھی اور لندن سے باہر انگلستان کی یہ پہلی جماعت تھی۔ محترم چودھری منصور احمد صاحب اس کے پہلے صدر تھے۔ 1967ء میں حضرت خلیفتہ المسیح الثالثؒ نے بریڈفورڈ کا دورہ بھی فرمایا۔ 1978ء میں یہاں پہلے مرکزی مبلغ محترم امین اللہ سالک صاحب تعینات ہوئے۔ آجکل ریجنل مبلغ (انگریز احمدی بھائی) محترم طاہر سیلبی صاحب ہیں اور محترم عبد الباری ملک صاحب صدر جماعت ہیں۔
رسالہ ’’البصیرت‘‘ بریڈفورڈ کی اشاعت کے بیس سال مکمل ہونے پر 1996ء میں اس کا ایک خصوصی شمارہ شائع کیا گیا ہے جس کے انگریزی حصہ میں رسالہ کی 20 سالہ تاریخ بیان کی گئی ہے نیز محترم عابد احمد صاحب کے قلم سے ’’تبلیغ گائیڈ‘‘ کے عنوان سے ایک عمدہ مضمون شامل اشاعت ہے جس میں تبلیغ کے لئے 15 مختلف ذرائع بیان کئے گئے ہیں۔ اسی طرح جماعت احمدیہ جرمنی اور جماعت احمدیہ غانا کے امراء نے اپنے اپنے ممالک میں احمدیت کی ترقی کا تفصیل سے ذکر کیاہے۔ اردو اور انگریزی میں بعض دیگر مضامین کے علاوہ یہ شمارہ بہت سی تاریخی تصاویر سے بھی مزین ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں