روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کا خلافت نمبر

A3 سائز کے 32 صفحات پر مشتمل 28؍مئی 2008ء کا روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ خلافت احمدیہ کے حوالہ سے خصوصی اشاعت کے طور پر شائع ہوا ہے۔ اس شمارہ میں صدسالہ خلافت جوبلی کے موقع پر حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کا پیغام شائع کیا گیا ہے۔ اسی طرح موضوع کی مناسبت سے چند مضامین، نظمیں اور تصاویر بھی شامل اشاعت ہیں۔ نیز مارچ 2008ء کے آخری ہفتہ میں ربوہ میں منعقد ہونے والی مجلس مشاورت پاکستان کی کارروائی سے وہ حصہ بھی پیش کیا گیا ہے جس میں مختلف نمائندگان نے خلافت کی برکات اور اس نعمت عظمیٰ سے محبت کے بارہ میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ نیز خلافت احمدیہ کے قدیمی جاں نثاروں کی طرف سے تجدید عہد وفا کی جو تاریخی قرارداد مجلس مشاورت میں پیش کی گئی، وہ بھی اس خصوصی اشاعت کی زینت ہے۔ تمام نمائندگان نے کھڑے ہوکر اس قرارداد کی تائید کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں