روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کی بندش

1953ء کے دورِ ابتلاء میں جب لاہور سے شائع ہونے والے روزنامہ ’’الفضل‘‘ کو بند کردیا گیا تو الفضل کے مستعد عملہ نے خدام الاحمدیہ کراچی کے ترجمان پندرہ روزہ ’’المصلح‘‘ کے ذریعہ نظام اور افراد کا رابطہ بحال رکھا۔ ’’المصلح‘‘ کے عملہ ادارت( جس میں محترم فیض چنگوی صاحب اور محترم تاثیر احمدی صاحب شامل تھے) کی جگہ محترم روشن دین تنویر صاحب ، محترم مسعود احمد خان دہلوی صاحب، محترم شیخ خورشید احمد صاحب اور محترم محمد احمد صاحب پانی پتی مرحوم نے لے لی۔ اس دور کے چند واقعات محترم بشیرالدین احمد سامی صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍جنوری 1996ء میں پیش کئے گئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں