سناؤں تم کو عجب کہانی ، محبتوں کے پیامبر کی – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ جولائی 2011ء میں شامل اشاعت سانحہ لاہور کے حوالے سے کہی جانے والی ایک نظم ہدیۂ قارئین ہے:

سناؤں تم کو عجب کہانی ، محبتوں کے پیامبر کی
کہ جرأتوں میں و دلکشی میں مثال کب ہے جہاں میں ایسی
خدا کے در پہ ہی جھکنے والے ، کوئی ہو آندھی نہ رُکنے والے
خدائے واحد کی رہ کے راہی، دلوں کو تسخیر کرنے والے
جگہ کہیں بھی ، زمانہ کوئی ، نہ ریت بدلے نہ طَور کوئی
وہ مثلِ پروانہ یوں چلے ہیں کہ بن کے کندن امر ہوئے ہیں
ہوئے جو مولا حضور حاضر ، ڈھلے تمنّا میں ہو کے ظاہر
پِلا ہمیں جامِ وصلِ جاناں کہ پھر جئیں ہم نثار ہوکر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں