سنگ باری میں مرا جسم چھپانے والو – نظم

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اگست 2012ء میں مکرم بشارت احمد صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

سنگ باری میں مرا جسم چھپانے والو
دعوتِ حق تمہیں دیتا ہوں زمانے والو
اس میں کیا مَیں نے خوشی پائی ہے دونوں جگ کی
تم نہ سمجھو گے مرا خون بہانے والو
لذّتیں عشق کی ہوتی ہیں عجب ہی دل میں
زخم اس جسم پر بے کار لگانے والو
کاش تم جان سکو لذّتِ گریہ کا مزہ
آبگینوں کا جگر چیر کے جانے والو
اس مسیحائی پر حیران ہے عالم سارا
تیرگی لائے ہو سورج کوئی لانے والو

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں