شفق سمیٹے دھنک لپیٹے بدن میں اُس کے حیات اُتری – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جون 2012ء میں مکرم طاہر عدیم صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’ہدیہ عقیدت بحضور حضرت مسیح موعود علیہ السلام‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

شفق سمیٹے دھنک لپیٹے بدن میں اُس کے حیات اُتری
کہ جیسے ظُلمت میں نُور بن کر زمیں پہ اِک کائنات اُتری
وہ جس کی شیرینیٔ بیاں سے فضا میں اب بھی حلاوتیں ہیں
زباں میں اُس کی مٹھاس بن کر فلک سے مُہرِ ثبات اُتری
وہ روپ دل میں کسک سی بن کر کبھی جو خواب و خیال ٹھہرا
تو دید اُس کی یقین پہنے نگاہ میں شش جہات اُتری
وہ بعد اپنے ابھی بھی دوشِ ہوا پہ گھر گھر کا درد بانٹے
محبتوں کا لباس پہنے کبھی بھی ایسی نہ ذات اُتری
زمیں پہ تھا تو فضا معطّر ، زمیں میں ہے تو زمین روشن
کبھی نہ ایسی حیات دیکھی ، کہیں نہ ایسی وفات اُتری

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں