صحرائے اعظم افریقہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍مئی 2012ء میں دنیا کے سب سے بڑے ریگستان ’’صحارا‘‘ کا تعارف شائع ہوا ہے۔ 86لاکھ مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا صحرائےاعظم دس افریقی ملکوں میں منقسم ہے جو مراکش، تیونس، لیبیا، مصر، سوڈان، الجزائر، چاڈ، نائیجر، مالی اور ماریطانیہ ہیں۔ اس بے آب و گیاہ بنجر زمین میں چند نخلستان بھی ہیں۔ اگرچہ صحارا باقی براعظم افریقہ سے نشیب پر واقع ہے لیکن اس کے بعض میدانی علاقے سطح سمندر سے نیچے ہیں چنانچہ سب سے بڑا نشیبی میدان ’’قطارا‘‘ سطح سمندر سے 436 فٹ نیچے ہے۔
بعض لوگ صحارا کو ریت کا سمندر کہتے ہیں جس میں ریت کے طوفان ٹیلے بناتے اور ہموار کرتے رہتے ہیں۔ یہ ٹیلے ساڑھے سات سو فٹ کی بلندی تک ہوتے ہیں۔ دن کے وقت یہاں درجہ حرارت 183 فارن ہائیٹ ہو جاتا ہے۔ جبکہ رات انتہائی ٹھنڈی ہوتی ہے۔
اس صحرا میں آباد خانہ بدوش قبائل میں زیادہ تر بربرؔ نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ دیگر تین نسل کے لوگ مورز، ریگ اور ٹیڈا ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں