مکرم فواد محمد کانو صاحب

مکرم فواد محمد کانو صاحب مربی سلسلہ سیرالیون یکم جنوری 2006ء کو دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب کر شہید ہوگئے۔ آپ یکم جنوری 1956ء کو روکوپور (سیرالیون) کے قریب ایک گاؤں Matantuمیں پیدا ہوئے۔ روکوپور کے احمدیہ سکولوں میں تعلیم حاصل کی۔ 1974ء میں قبول احمدیت کی سعادت پائی اور 1975ء میں اپنی زندگی وقف کردی۔ پہلے تین سال جامعہ احمدیہ غانا میں تعلیم حاصل کی اور 1979ء میں جامعہ احمدیہ ربوہ میں آگئے۔ 1987ء میں مبشر کی ڈگری لے کر واپس گئے اور تا دم آخر سیرالیون کی مختلف جماعتوں میں خدمت کی توفیق پائی۔ مئی 2004ء میں نائب مبلغ انچارج مقرر ہوئے۔
آپ موصی تھے۔ تدفین مقبرہ موصیان مشاکا (سیرالیون) میں ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں