مجلس انصاراللہ امریکہ

جماعت احمدیہ امریکہ کے صد سالہ جوبلی خلافت سووینئر میں مجلس انصاراللہ امریکہ کا تعارف مکرم ڈاکٹر وجیہ باجوہ صاحب صدر انصاراللہ امریکہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے ۔

امریکہ میں مکرم ڈاکٹر مسعود ملک صاحب (1981ء تا 1985ء) پہلے ناظم اعلیٰ انصاراللہ مقرر ہوئے۔ پھر مکرم فضل احمد صاحب (1986ء-1993ء) تک ناظم اعلیٰ اور صدر کے طور پر خدمت کرتے رہے کیونکہ حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ3 نومبر 1989ء کو تمام ممالک میں ذیلی تنظیموں کا نظام تبدیل کرتے ہوئے ناظمین اعلیٰ کو صدران کے طور پر مقرر فرمادیا۔ اس کے بعد مکرم ڈاکٹر کریم اللہ زیروی صاحب (1993ء-1999ء)، مکرم ناصر محمود ملک صاحب (2000ء-2005ء) بطور صدر خدمت کرتے رہے۔ مکرم ڈاکٹر وجیہ باجوہ صاحب (2006ء تا حال) موجودہ صدر ہیں۔ مجلس انصار اللہ امریکہ کی حالیہ تجنید 1890ہے۔ مجلس کی تنظیم 68جماعتوں میں سے 62 میں قائم ہے۔ مجلس کی ایک ویب سائٹ (www.ansarusa.org) بھی ہے جو 2000ء میں بنائی گئی۔
مجلس انصار اللہ امریکہ کا سالانہ اجتماع 1982ء سے باقاعدگی سے ہورہا ہے۔ پہلے اجتماع میں حاضرین کی تعداد صرف 12 تھی جبکہ 2006ء میں 450 سے زائد انصار شامل ہوئے۔ سالانہ اجتماع کے علاوہ ضلعی اور مقامی اجتماعات بھی منعقد ہوتے ہیں۔ 1993ء سے سالانہ مجلسِ شوریٰ بھی باقاعدگی سے منعقد ہورہی ہے۔

ڈاکٹر کریم اللہ زیروی صاحب

مجلس انصاراللہ امریکہ کے رسالہ ’’النحل‘‘ کا اجراء 1992ء میں ہوا تھا۔ اس نام کا پس منظر یہ ہے کہ نحل یعنی شہد کی مکھی جس طرح اپنی عمر کی پرواہ کئے بغیر آخری سانس تک کام کرتی ہے، اسی طرح انصار اللہ کو بھی اپنی عمر کی پرواہ کئے بغیر آخری سانس تک خدمت ِدین میں مشغول رہنا چاہئے۔ یہ رسالہ ہر ناصر کو مفت ارسال کیا جاتا ہے اور اس کے کئی نہایت علمی اور تحقیقی خصوصی نمبر بھی شائع کئے جاچکے ہیں۔ نیز ایک ماہوار نیوز لیٹر بھی 1995ء سے شائع کیا جارہا ہے جبکہ متعدد کتب اور پوسٹرز بھی مجلس نے شائع کئے ہیں۔
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد پر مجلس انصار اللہ امریکہ نے چھوٹے قصبوں اور گاؤں میں تبلیغی کوششیں شروع کی ہوئی ہیں۔ تربیتی امور میں نظام وصیت میں شمولیت کی طرف بھی توجہ دی جارہی ہے۔ حضور انور کی جاری فرمودہ سکیم کے بعد سے سوا دوسو انصار نے وصیت کرنے کی توفیق پائی۔ اِس وقت کُل موصی انصار چار سو کے قریب ہیں۔ 35 مجالس میں ہومیوپیتھی ڈسپنسری قائم ہے اور 2006ء کے دوران 2058 مریضوں کا علاج کیا گیا تھا۔
انصار طاہر سکالرشپ پروگرام 2005ء سے شروع ہے جس کے تحت انصار کو ان کی پڑھائی یا نیا ہنر سیکھنے کے لئے امداد دی جاتی ہے۔ اب تک نو وظائف دیئے جاچکے ہیں۔ اس کا سالانہ بجٹ بیس ہزار ڈالر ہے۔ جو انصار MTA کے لئے ڈش اور ریسیور نہیں خرید سکتے مجلس انصار اللہ ان کو خرید کر دیتی ہے۔ اس کے علاوہ کھانا، کپڑے وغیرہ بھی غریب اور بھوکے لوگوں میں تقسیم کئے جاتے ہیں۔
اپنے مستقل چندوں کے علاوہ مجلس انصاراللہ امریکہ کی طرف سے صرف 2006ء میں طاہر ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے لئے دو لاکھ دس ہزار ڈالر سے زیادہ رقم دی گئی۔ نیز جلسہ گاہ برطانیہ کے لئے ایک لاکھ 15ہزار، چندہ تحریک جدید کے طور پر $558,796 اور چندہ وقف جدید کے طور پر $359,611 ادا کئے گئے۔ مسجد بیت الرحمان میں انصار ہال کی تعمیر کے لئے پانچ لاکھ ڈالر بھی جمع کئے گئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں