محترم رشید احمد چودھری صاحب کی وفات

محترم چودھری رشید احمد صاحب یکم دسمبر 1934ء کو مکرم چودھری بشیر احمد صاحب مرحوم کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی اور پھر تعلیم الاسلام کالج سے B.Sc کی۔ لاہور سے B.T. کرکے آپ محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر ملازم ہوگئے۔ اسی دوران L.L.B. بھی کرلیا۔ دس سال پولیس کی ملازمت کرنے کے بعد استعفیٰ دیدیا اور 1967ء میں بطور ٹیچر لندن آگئے اور یہاں تدریس کا سلسلہ شروع کیا۔ 1974ء میں برطانیہ کے شعبہ تعلیم کے لئے ایک کتاب The Stories from Early Islam تحریر کی۔ 1986ء میں آپ کو حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ نے پریس سیکرٹری جماعت احمدیہ انٹرنیشنل مقرر فرمایا۔ آپ کو ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ کا پہلا مدیر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ آپ چلڈرن بُک کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے جس کے تحت درجن سے زائد کتب شائع ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ ساؤتھ فیلڈ ٹرسٹ کے سیکرٹری اور قضاء بورڈ یوکے کے رکن کے طور پر بھی خدمات کی توفیق ملی۔ 1998ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد کُل وقتی خدمت دین میں مصروف ہوگئے اور بیماری کے باوجود بڑی تندہی سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ 29؍دسمبر 2005ء کو وفات پائی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور چار بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ (بحوالہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍فروری 2006ء)

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں