محمدؐ رحمۃٌ لِّلْعَالَمِیں ہیں – نعت"/> محمدؐ رحمۃٌ لِّلْعَالَمِیں ہیں – نعت – خادم مسرور

محمدؐ رحمۃٌ لِّلْعَالَمِیں ہیں
– نعت

ماہنامہ ’’مشکوٰۃ‘‘ قادیان جون و جولائی 2012ء میں مکرم مولوی محمد صدیق صاحب امرتسری کی ایک نعت شامل اشاعت ہے۔ اس نعت میں سے انتخاب پیش ہے:

محمدؐ رحمۃٌ لِّلْعَالَمِیں ہیں
محمدؐ نورِ جانِ مومنیں ہیں
محمدؐ سالکِ راہِ مبیں ہیں
شہِ ابرار و خَتْمُ الْمُرْسَلِیں ہیں
محمد زینتِ عرشِ بریں ہیں
محمدؐ سرورِ دنیا و دیں ہیں
محمدؐ لاجرم بدرِ مبیں ہیں
محمدؐ سب حسینوں سے حسیں ہیں
محمدؐ گلشنِ ہستی کی رونق
محمدؐ کاشفِ اسرارِ دیں ہیں
محمدؐ باعثِ تہذیبِ انساں
محمدؐ ہی شفیع المُزنبیں ہیں
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں