مسجدحسن الثانی مراکش

ماہنامہ ’’خالد‘‘ جولائی 2010ء میں منفرد طرز کی مسجد حسن الثانی کا تعارف شامل اشاعت ہے جو مسجد ’’بیت الحرام‘‘ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی مسجد ہے۔

مسجد حسن کاسابلانکا مراکش

یہ مسجد مراکش کے شہر کاسابلانکا میں واقع ہے اور اس کا ڈیزئن فرانسیسی ماہر تعمیرات مائیکل پنیسو نے تیار کیا ہے۔ اس میں ایک لاکھ سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے۔ اس کی تعمیر پر 80کروڑ ڈالر لاگت آئی تھی۔ اس کے مینار کی بلندی 210 میٹر ہے۔ مسجد کی تعمیر اس طرح کی گئی ہے کہ اس کا نصف حصہ سمندر سے حاصل کی گئی زمین پر اور نصف حصہ بحر اوقیانوس کی سطح پر ہے۔ اس کے فرش کا ایک حصہ شیشے کا ہے جہاں سے سمندر کا پانی دکھائی دیتا ہے۔
اسلامی فن تعمیر کے ساتھ ساتھ یہ کئی جدید سہولیات سے مزیّن ہے جن میں زلزلہ سے محفوظ ہونا، فرش کے اندر گرم ہونے کی صلاحیت، ضرورت کے مطابق چھت کو کھولنے یا بند کرنے کی سہولت اور برقی دروازے شامل ہیں۔ اس کی طرز تعمیر سپین میں قائم الحمرا اور مسجد قرطبہ سے ملتی جلتی ہے۔ اس مسجد کے تعمیراتی کام کا آغاز 12 جولائی 1986ء کو ہوا اور چھ ہزار ماہرین کی کوششوں کے نتیجہ میں 30 اگست 1993ء کو افتتاح عمل میں آیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں