مکرم نقاب شاہ مہمند صاحب شہید

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ فروری 2012ء میں شامل اشاعت درج ذیل شہید احمدیت کا تذکرہ حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کے خطباتِ جمعہ کے حوالے سے شامل اشاعت ہے۔
مکرم نقاب شاہ مہمند صاحب بازید خیل کے رہنے والے تھے۔ آپ کے والد کا نام محمد شاہ تھا جو احمدی نہیں تھے مگر آپ کے دادا گل فراز صاحب غیرمبائع احمدی تھے۔ نقاب شاہ مہمند صاحب 8؍ جون 1974ء کی دوپہر پشاور میں اُس وقت شہید کردیے گئے جب آپ سائیکل پر کہیں جارہے تھے۔ عمر 37 سال تھی۔ شہید کرنے والا بظاہر ان کا دوست تھا۔ جب کسی نے پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے آواز دی کہ قادیانی تھا مار دیا میرا پیچھا کرنے کی کوشش نہ کرو۔
مکرم نقاب شاہ مہمند صاحب ٹیچر تھے اور ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔ آپ مکرم الطاف خان صاحب کے داماد تھے۔ ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں