’’نوائے درد‘‘ کا تعارف

ممتاز بزرگ شاعر جناب سلیم شاہجہانپوری صاحب کے نئے مجموعہ ’’نوائے درد‘‘ کا تعارف مکرم نسیم سیفی صاحب نے روزنامہ ’’الفضل‘‘ 17؍اپریل میں کروایا ہے۔

مکرم نسیم سیفی صاحب

یہ ان کا تیسرا شعری مجموعہ ہے۔ اس سے پہلے ’’بکھرے ہوئے موتی‘‘ اور ’’شہر دعا‘‘ کے نام سے دو مجموعے منظر عام پر آ چکے ہیں۔ حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ نے ان کے کلام کے بارے میں فرمایا تھا ’’نہایت اعلیٰ پاکیزہ گہرا کلام ہے۔ آپ قادرالکلام ہیں۔ مشکل سے مشکل مضمون کو عمدہ پیرائے میں ڈھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اللھم زد و بارک۔ ہر پہلو سے قابل ستائش اور قابل داد کلام‘‘۔
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍مئی 1995ء میں طبع شدہ مکرم انور ندیم علوی صاحب کی رپورٹ کے مطابق 14؍اپریل1995ء کو جناب سلیم شاہجہانپوری کے ساتھ ایک شام نوابشاہ میں منائی گئی جسکی صدارت مکرم پروفیسر عبدالقادر ڈاہری صاحب نے کی۔ حضور انور ایدہ اللہ نے ایک موقع پر مکرم شاہجہانپوری صاحب کے بارے میں فرمایا تھا ’’ٹکسالی زبان کہنے والے ہیں۔ بڑے شستہ انداز میں کہتے ہیں۔ خوبصورت محاورے استعمال کرتے ہیں۔ محاوروں کے استعمال کے بارے میں ان کی قادرالکلامی یہ ہے کہ محاورے گویا ان کے گھر کی لونڈی ہیں‘‘۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں