پپیتا اور اس کے طبی فوائد

مکرم ڈاکٹر ملک نسیم اللہ خان صاحب نے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍فروری 2007ء میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں پپیتے کے طبّی فوائد پر روشنی ڈالی ہے۔
پپیتا وٹا من اے اور وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہے اس میں caroteneکی مقدار دوسرے پھلوں سے زیادہ پائی جاتی ہے۔ ہمارا جسم کیروٹین کو وٹامن اے میں تبدیل کرکے جذب کر لیتا ہے ۔ وٹا من اے سب سے زیادہ ہماری آنکھوں کے لئے فائدہ مند ہے ، یہ آنکھ کے ریٹینا (Retina)کو طاقت دیتا ہے اور نظر کی کمزوری سے بچاتا ہے، دانتوں پر زرد دھبے بننے سے روکتا ہے اور ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے۔
پپیتا وٹامن سی کا بھی ذخیرہ ہے جو جسم میں تازہ خون بنانے میں مدد کرتی ہے۔
پپیتے میں موجود بیٹا کیروٹین ہر طرح کے کینسر کے خلاف مدافعت کی زبردست طاقت رکھتی ہے۔
پپیتے میں موجود ایک انزائم ’’پاپین‘‘ نظام ہضم کو چست کرتا ہے اور اس انزائم کی وجہ سے غذا کے اندر موجود پروٹین جلد ہی جسم کا حصہ بن جاتی ہے۔ پپیتے میں موجود فائبر قبض کے لئے بہت مفید ہے۔
پپیتا وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے کیونکہ یہ جسم میں کولیسٹرول بننے سے روکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں