کریں گے رخشاں تر اپنی زمینوں کو آسمانوں کو – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍ستمبر 2012ء میں مکرم مبارک احمد عابد صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جو جلسہ سالانہ میں شرکت کے بعد واپس گھر پہنچنے کے حوالہ سے کہی گئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

کریں گے رخشاں تر اپنی زمینوں کو آسمانوں کو
کہ رزقِ نُور لے کے پلٹے طائر آشیانوں کو
یہ ایسی بزمِ مَے سے معرفت کے جام پی آئے
جہاں سب بھول جائیں شش جہت کے بادہ خانوں کو
خوشا اُس بزمِ عرفان سے سمیٹے ہم نے بھی گوہر
خوشا ہم جھولیوں میں بھر کے لائے ہیں خزانوں کو
ہم اپنے آقا کی خوشبو کو سینوں میں سمو لائے
جو مہکائے ہمارے آنگنوں کو ، دل کے خانوں کو

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں