گو بڑا رتبہ تھا دربارِ خلافت میں مگر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍نومبر 2001ء کی زینت، حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحبؓ کی یاد میں کہی ہوئی مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

گو بڑا رتبہ تھا دربارِ خلافت میں مگر
ہر قدم تیرا رہا حدِ ادب کے اندر
بارہا دورِ پُرآشوب سے گھبراتا تھا دل
تُو جو دیتا تھا تسلّی تو سنبھل جاتا تھا دل
قافلہ اب بھی رہ بیم و رجا پر ہے رواں
آج بھی راہ نما ہیں تیرے قدموں کے نشاں
چاند گو ڈوب گیا چاندنی باقی ہے ابھی
بجھ گئی شمع مگر روشنی باقی ہے ابھی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں