شیر خدا حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اپریل و جولائی 1999ء میں حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی سیرۃ و سوانح پر ایک تفصیلی مضمون مکرم فرید احمد نوید صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت علیؓ بن ابو طالب کی کنیت ابوالحسن اور ابو تراب تھی اور آپؓ آنحضورﷺ کے چچازاد بھائی تھے، بچپن ہی سے…

حضرت ابو عبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ

امین الامّت حضرت ابو عبیدہ عامر بن عبداللہ بن الجراح ابتدائی دور میں اسلام قبول کرنے والے اور عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍فروری 1999ء میں آپؓ کی سیرۃ و سوانح کا تفصیلی بیان مکرم ظہور احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ جن مسلمانوں نے دوسری مرتبہ حبشہ کی جانب…

سیدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ

عبداللہ بن عثمان کو یہ خبر شام سے واپس آتے ہوئے ایک سفر کے دوران ملی کہ اُن کے بچپن کے دوست محمدؐ نے دعویٰ نبوت کردیا ہے۔ چنانچہ جونہی عبداللہ مکہ پہنچے تو جلدی سے اپنے دوست کے پاس پہنچے اور پوچھا کہ کیا واقعی آپؐ نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے؟ اللہ کے…

حضرت مصعبؓ بن عمیر

حضرت مصعبؓ قریش کے قبیلہ بنو عبدالدار کے ایک انتہائی شریف و نجیب گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم مکہ کے انتہائی متموّل اور عزت و شرافت میں ممتاز حیثیت کے مالک تھے۔ والدہ خناس بن مالک بھی بڑی مالدار اور بارعب تھیں اور اپنے بیٹے سے انتہائی شفقت سے پیش آتیں گویا…

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا ،اپریل 1998ء میں سیدنا حضرت عمر فاروق ؓ کی سیرۃ پر مکرم مولانا محمد اشرف صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت عمرؓ 582ء میں مکہ کے خاندانِ قریش میں پیدا ہوئے۔ نام عمر، لقب فاروق اور کنیت ابن خطاب تھی۔آپؓ نے سپہ سالاری، شہسواری، پہلوانی، فن خطابت اور لکھنا…

حضرت سعیدؓ بن زید

مکہ کے رہنے والے زید باآواز بلند ایسے اشعار پڑھاکرتے تھے جن میں بتوں کی تکفیر اورایک خدا پر ایمان کا اعلان ہوتا تھا۔ انہوں نے دینِ ابراہیم کی تلاش میں شام، موصل اور جزیرہ تک کا سفر کیا اور وہاں کے یہودی اور نصرانی علماء سے ملاقاتیں کیں لیکن اُن لوگوں کے خیالات چونکہ…

حضرت حمزہؓ بن عبدالمطلب

حضرت حمزہؓ کی والدہ ہالہ، آنحضورﷺ کی والدہ کی چچازاد بہن تھیں۔ آپؓ آنحضورﷺ سے دو سال قبل پیدا ہوئے اور ابولہب کی لونڈی ثوبیہ نے آپؓ کو دودھ پلایا جس نے بعد میں آنحضورﷺ کو بھی دودھ پلایا تھا۔ اس طرح آپؓ کو آنحضورﷺ کا رضاعی بھائی ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔ جوانی…

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ رشتہ میں آنحضرتﷺ کے ماموں تھے۔ ابتدائے بعثت میں 17؍سال کی عمر میں ایمان لائے۔ مسلمان ہونے سے پہلے آپؓ نے خواب دیکھا کہ کسی تاریک جگہ پر کھڑے ہیں، اچانک چاند روشن ہوا آپؓ اس کی طرف چلے تو دیکھا کہ زیدؓ بن حارثہ ، علیؓ…

حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ

آٹھ سالہ زیدؓ اپنی والدہ کے ہمراہ ایک سفر پر تھے جب بنو قین کے ڈاکوؤں نے آپ کو پکڑ کر حجاز کی مشہور منڈی میں حکیم بن حزام کے ہاتھ 400 درھم میں بیچ ڈالا جنہوں نے آپؓ کو اپنی پھوپھی حضرت خدیجہؓ کی خدمت میں پیش کیا۔ حضرت خدیجہؓ نے شادی کے بعد…

حضرت ابوعبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ

آنحضرت ﷺ نے حضرت ابو عبیدہ ؓ بن الجراح کو اُمّتِ محمدیہ کاا مین قرار دیا ہے۔ آپؓ کے بارے میں محترم محمود احمد شاد صاحب کا ایک مضمون ماہنامہ ’’خالد‘‘ دسمبر 1995ء میں شامل اشاعت ہے۔ حضرت ابو عبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ کا سلسلہ نسب پانچویں پشت میں ’’فہر‘‘ پر آنحضرتﷺ سے…