شہادت حضرت امام حسین ؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍دسمبر 2016ء میں حضرت امام حسینؓ کی دردناک شہادت سے متعلق مکرم محمداعظم اکسیر صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ بغداد سے قریباً سو کلومیٹر دُور، دریائے فرات کے کنارے، کربلا ایک چٹیل و بے آباد ویرانہ کے سوا کچھ بھی نہ تھی۔ مگر آج لاکھوں کی آبادی پر مشتمل یہاں…

غار حرا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16نومبر 2011ء میں غارحرا کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون (ماخوذ از گلوبل سائنس) شامل اشاعت ہے۔ مغربی سعودی عرب میں زیادہ تر آتشیں چٹانیں پائی جاتی ہیں ۔ اس طرح کا علاقہ ارضیاتی زبان میں شیلڈ ایریا (Shield Area) کہلاتا ہے۔ یہ ایریا زمین کا سب سے زیادہ مضبوط حصہ سمجھا…

مسجدحسن الثانی مراکش

ماہنامہ ’’خالد‘‘ جولائی 2010ء میں منفرد طرز کی مسجد حسن الثانی کا تعارف شامل اشاعت ہے جو مسجد ’’بیت الحرام‘‘ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی مسجد ہے۔ یہ مسجد مراکش کے شہر کاسابلانکا میں واقع ہے اور اس کا ڈیزئن فرانسیسی ماہر تعمیرات مائیکل پنیسو نے تیار کیا ہے۔ اس میں ایک لاکھ سے…

چین کے ساتھ اسلام کے ابتدائی روابط

مکرم ڈاکٹر حافظ محمداسحق خلیل صاحب کا ایک مقالہ انگریزی رسالہ ’’ریویو آف ریلیجنز‘‘ اپریل1992 ء میں شائع ہوا تھا۔ اس کا ترجمہ مکرم محمد ادریس چودھری صاحب کے قلم سے ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ جون و جولائی 2010ء میں شائع ہوا ہے۔ اسلام کی اوّل ترین صدیوں کا جو چینی ریکارڈ پایا جاتا ہے، اس…

امریکی تہذیب کی اسلامی جڑیں

امریکہ سے 2008ء میں کتاب Al’America شائع ہوئی تھی جسے Jonathan Curiel نے تصنیف کیا تھا۔ مصنف نے امریکہ کے مختلف شہروں کے حوالہ سے بتایا ہے کہ امریکی تہذیب کی جڑیں اسلامی ثقافت و روایت سے کس حد تک جڑی ہوئی ہیں۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جون 2011ء میں اس کا اردو خلاصہ (از…

شہب ثاقبہ گرنے کا عظیم نشان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍اپریل 2010ء میں مکرم ڈاکٹر مرزا سلطان احمد صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت مسیح موعودؑ کی صداقت میں شہب ثاقبہ کے گرنے کی عظیم الشان پیشگوئی کے پورا ہونے کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔ جب کسی مامور من اللہ کو مبعوث کیا جاتا ہے تو اس…

رؤیا کی بناء پر قبول اسلام

ماہنامہ ’’تحریک جدید‘‘ ربوہ اگست 2009ء میں چند ایسے واقعات شائع کئے گئے ہیں جن میں رؤیا کی بناء پر قبول اسلام کا ذکر ہے۔ آنحضور ﷺ کی بعثت سے قبل حضرت خالد بن سعید بن عاص نے ایک رات خواب دیکھا کہ مکّہ پر سخت تاریکی چھائی ہوئی ہے۔ اسی کیفیت میں زمزم کے…

فلسفۂ تاریخ کا بانی… ابن خلدون

پندرہ روزہ ’’المصلح‘‘ کراچی جولائی 2009ء میں علامہ عبدالرحمن ابن خلدون اور اُس کے فلسفۂ تاریخ (علمِ عمرانیات) کے بارہ میں ایک مضمون مکرم طارق احمد بٹ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ فلسفۂ تاریخ کے بانی ابن خلدون 27؍مئی 1332ء کو تیونس میں پیدا ہوئے۔ آپ کا تعلق اندلس کے ایک خاندان سے…

حضرت چودھری ظفراللہ خانصاحبؓ کا مراکش کی آزادی میں کردار

پندرہ روزہ ’’المصلح‘‘ کراچی جلد 19شمارہ 17 میں ’’تاریخ کا ایک ورق‘‘ کالم میں جناب اشتیاق بیگ رقمطراز ہیں کہ مراکش پر جس وقت فرانس کا تسلّط تھا اور فرانسیسی اسے اپنی ایک نو آبادیاتی حصہ سمجھتے تھے۔مراکش کے موجودہ بادشاہ کے دادا مرحوم محمدکی قیادت میں مراکش نے فرانس سے آزادی کی تحریک جاری…

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14نومبر2008ء میں مکرم محمد اشرف کاہلوں صاحب صاحب کا ایک مضمون بابت سیرۃ حضرت عائشہ صدیقہؓ شامل اشاعت ہے۔ قبل ازیں آپؓ کی سیرۃ پر ایک مضمون 3مئی 2002ء کے شمارہ کے اسی کالم کی زینت بن چکا ہے۔ نام عائشہ، لقب صدیقہ، کنیت ام عبداللہ، والدہ زینب کنیت ام رومان۔ بعثت…

فتنہ تاتار اور سانحہ بغداد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6جون2008ء میں مکرم خالد احمد صاحب کے قلم سے اسلامی تاریخ کے ایک دردناک باب ’’سانحہ بغداد‘‘ کو اس کے پس منظر کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ منگول یا تاتار،صحرا ئے گوبی (منگولیا، چین) کے بے آب وگیا ہ علاقہ میں خانہ بدوشوں جیسی زندگی بسر کرتے تھے۔ کتے بلی اور…

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تبرکات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ یکم اپریل 2008ء میں مکرم لقمان احمد کشور صاحب کے قلم سے آنحضورﷺ کے تبرکات اور محبوب آقا کے عاشق غلاموں کے محبت کے مختلف انداز بیان کئے گئے ہیں۔ ٭ حضرت زہرہ بن معبدؓ جب بچے تھے تو آپؓ کی والدہ آپؓ کو آنحضرت ﷺ کی خدمت میں لائیں اور عرض کیا…

حضرت حذیفہ بن الیمانؓ اور تدوین قرآن

ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ ربوہ ستمبر 2007ء میں حضرت حذیفہ بن الیمانؓ کے حالات زندگی تاریخ حفاظت و جمع قرآن کے ضمن میں بیان کئے گئے ہیں۔ آپؓ کا ابتدائی نام حسیل یا حسل بن جابر العبسی تھا۔ یمان لقب ہے۔ بنو غطفان کے عبس قبیلہ سے تعلق تھا۔ کنیت ابو عبداللہ اور ابوسریحۃ تھی۔ آپ…

ساسانی ایران کا مقابلہ اور اس پر فتح

اسلام سے قبل ایران میں ساسانی خاندان کی شخصی بادشاہت قائم تھی جو مطلق العنان تھی اور ملک گیری کی ہوس کے باعث ہمسایہ مملکتوں پر حملہ آور رہنا ہی ان کا شغل تھا۔ عربوںکی قبائلی رقابت کی ماری ہوئی قوم کو مغلوب رکھنے کی بھی مسلسل کوشش کی جاتی۔ چنانچہ یمن، بحرین اور دیگر…

اسلام کی نشأۃ ثانیہ

تحریک جدید انجمن احمدیہ پاکستان کے صدسالہ جشن خلافت سوونیئر میں ایک مضمون حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحبؒ (خلیفۃالمسیح الرابع) کا اسلام کی نشأۃ ثانیہ کے حوالہ سے شائع کیا گیا ہے ۔ اسلام کے تنزل کا آغاز خلافت راشدہ کی ناقدری سے ہوا جس کے نتیجے میں وہ برکتیں اٹھ گئیں جو اس…

گی آنا میں اسلام اور احمدیت کا آغاز

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍دسمبر 2004ء اور 4؍جولائی 2005ء میں مکرم میر غلام احمد نسیم صاحب کے قلم سے دو مضامین شامل ہیں جن میں جنوبی امریکہ کے ملک گی آنا کا تعارف کروایا گیا ہے اور یہاں اسلام اور احمدیت کی آمد اور ترقی کا مختصر ذکر کیا گیا ہے۔ گی آنا کو استعماری طاقتوں…

الأزھر یونیورسٹی کا قیام

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ مئی 2005ء میں ایک مختصر تاریخی مضمون (مرسلہ:مکرم ظہیر احمد خالد صاحب) میں دنیا کی مشہور یونیورسٹی الأزھر کے قیام سے متعلق دلچسپ معلومات پیش کی گئی ہیں۔ 969ء میں فاطمیوں کے ایک سپہ سالار جوہر صقلی (جوھر رومی) نے مصر کو فتح کرکے عرب سلطنت کے مرکز فسطاطؔ کے پاس نئے…

انڈونیشیا میں اسلام کی آمد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23اپریل 2005ء میں محترم حافظ قدرت اللہ صاحب سابق مربی انڈونیشیا کے قلم سے انڈونیشیا میں اسلام کی آمد سے متعلق ایک تحقیقی مقالہ ماہنامہ ’’الفرقان‘‘ کی ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ انڈونیشیا میں اسلام کی ابتداء یہاں کے ساحلی علاقوں میں مسلمان تاجروں کے ذریعہ ہوئی۔ مگر اسلام کو یہاں…

مسجد نبویؐ کی توسیع

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍نومبر 2004ء میں مسجد نبوی کی توسیع سے متعلق بعض معلومات ایک قومی اخبار سے منقول ہیں۔ اپنے مضمون میں جناب محمد اظہار الحق لکھتے ہیں کہ مسجد نبوی کی آج تک نو مرتبہ توسیع ہوئی۔ پہلی توسیع 7 ہجری میں خود آنحضرتؐ نے غزوہ خیبر سے واپسی پر فرمائی۔ اس کے…

جدید عراق کے حکمران

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جون 2004ء میں جدید عراق کے حکمرانوں کا مختصر تعارف پیش کیا گیا ہے۔ شاہ فیصل اول (1933ء-1885ء) حجاز کے حکمراں وشریف مکہ حسین بن علی کے صاحبزادے فیصل اول کو اپنے والد کی طرف سے 1919ء میں برطانوی حکومت سے مذاکرات کی ذمہ داری سونپی گئی اور اسی دوران انہوں نے…

ام المومنین ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا

امّ المومنین حضرت ماریہ قبطیہؓ کی ازدواجی حیثیت کے متعلق بعض غیر محتاط مسلم مؤرخین نے نادانستہ اور غیرمسلم مؤرخین نے دانستہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ آپ آنحضرتﷺ کی لونڈی اور کنیز تھیں اور آپؓ کی حیثیت آنحضرتﷺ کی دوسری ازواج مطہرات سے کم تر تھی۔ تحقیق سے معلوم ہوتا ہے…

آنحضرتﷺکا مقام عبودیت

جس وقت آنحضرت ﷺ مبعوث ہوئے ظھر الفساد فی البر والبحر کانظارہ عروج پر تھا اور لوگ مختلف قسم کی بدیوں میں سرشار تھے۔ آپﷺ کا وجود ان تمام خوبیوں اور کمالات کا جامع تھا جو متفرق طور پر مختلف نبیوں میں پائے جاتے تھے۔ بعثت سے قبل بھی آپؐ کا کردار یہ تھا کہ…

کولمبس سے پہلے امریکہ میں مسلمان

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ نومبر و دسمبر 2002ء میں مکرم محمد زکریا ورک صاحب کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں امریکہ میں مسلمانوں کی آمد سے متعلق تاریخی شواہد بیان کئے گئے ہیں۔ شمالی امریکہ میں انسان آج سے دس ہزار سال قبل ایشیا سے نارتھ پول کے راستے پیدل سفر کرتے…

اسلام دشمن گستاخانہ فلم کا تجزیہ

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 5 اپریل 2019) ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اکتوبر 2012ء میں امریکہ میں بنائی جانے والی شیطانی فلم ’’صحرائی جنگجو‘‘(Desert Warrior) کا بھرپور محاسبہ مکرم لطف الرحمن محمودصاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ اس فلم کے اداکاروں کو یہ بتایا گیا تھا کہ فلم کا تعلق دو ہزار سال قبل فرعونوں کے پرانے…

بغداد

اسلامی حکومت کے پانچ سو سال تک مرکز رہنے والے شہر بغداد سے متعلق ایک تفصیلی مضمون مکرم محمد زکریا ورک صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16 و 17؍اپریل 2003ء میں شامل اشاعت ہے۔ زمانہ قدیم میں عراق کو میسوپوٹیمیا کہا جاتا تھا اور دریائے دجلہ و فرات کے درمیانی علاقہ کو Fertile…

پہلا غلافِ کعبہ

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اکتوبر 2002ء میں مکرم پروفیسر محمد اسلم صابر صاحب کے قلم سے غلافِ کعبہ کا تاریخی حوالہ سے جائزہ لیا گیا ہے۔ اہل مکہ نے جب اخروی زندگی کا انکار کیا تو اللہ تعالیٰ نے سورۃالدخان میں اُن کے خیال کا ردّ کرتے ہوئے فرمایا: ’’کیا وہ اچھے ہیں یا تُبَّعْ کی…