اشتقاقیات (Etymology)

اشتقاقیات کا مطلب ہے کہ مختلف اشیاء کو مخصوص نام دیے جانے کی وجوہات کیا ہیں۔ اس حوالے سے ایک مختصر معلوماتی مضمون ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ مئی 2011ء میں شائع ہوا ہے جس میں چند ممالک کے نام رکھے جانے کا پس منظر بیان کیا گیا ہے۔ افغانستان: یہ سنسکرت زبان کے ایک لفظ Asvakaسے …مزید پڑھیں

خیرالدین باربروسا

خیرالدین پاشا باربروسا دنیا کے مشہور امراء البحر میں سے تھا۔ ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اگست 2011ء میں باربروسا کے تعارف میں مکرم مظفر احمد خان صاحب رقمطراز ہیں کہ حکومتِ عثمانیہ کی ملازمت سے پہلے خیرالدین پاشا عیسائی جہازوں کو لُوٹا کرتا تھا۔ وہ اپنی داڑھی کو مہندی لگایا کرتا تھا اور چونکہ پرتگالی زبان …مزید پڑھیں

بابل (Babylon) کی تہذیب

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جولائی 2011ء میں بابل کی تہذیب کے حوالے سے ایک تاریخی معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ دراصل بابل کی تہذیب معروف اوّلین تہذیبوں میں سے ایک ہے جس کا آغاز قریباً چار ہزار سال قبل بابل (Babylon) نامی شہر میں ہوا جو قدیم کلدانی سلطنت کا دارالحکومت تھا۔ بابل کی تہذیب کا …مزید پڑھیں

علم آثار قدیمہ (Archeology)

ماہنامہ ’’خالد‘‘ اگست 2012ء میں مکرم وحید احمد طاہر صاحب کے قلم سے علم آثار قدیمہ کے بارے میں ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ یونانی زبان سے ماخوذ اصطلاح ’’آرکیالوجی‘‘ کے لغوی معانی ہیں: ’’انسان اور اس سے متعلق اداروں، رسموں اور چیزوں کی ابتداء اور ان کے ارتقاء کا مطالعہ‘‘۔ قرآن کریم میں …مزید پڑھیں

سنوکر

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جنوری 2011ء میں مکرم کامران احمد صاحب کا سنوکر کے کھیل کے بارے میں ایک معلوماتی مضمون شائع ہوا ہے۔ سنوکر برطانوی فوج کے حکام کی طرف سے انڈیا میں ایجاد کی گئی اور دولت مشترکہ کے اکثر ممالک میں کھیلی جاتی ہے۔ اس کے قواعد 1882ء میں مدراس میں تیار کیے …مزید پڑھیں

گندھارا آرٹ

قدیم ریاست گندھارا (Gandhara) پاکستان کے شمالی علاقہ میں واقع تھی اور پشاور، ٹیکسلا، سوات اور چارسدہ اس کے اہم مراکز تھے۔ یہ ریاست چھٹی صدی قبل مسیح سے گیارہویں صدی عیسوی تک قائم رہی۔ اس کا ذکر بدھ روایات میں موجود ہے۔ چینی سیاح ’ہیوں سانگ‘ نے بھی اس کا ذکر کیا ہے۔ یہ …مزید پڑھیں

نونہالانِ جماعت مجھے کچھ کہنا ہے (نمبر23)

نونہالانِ جماعت مجھے کچھ کہنا ہے (نمبر23) (کاوش: فرخ سلطان محمود) سیدنا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے واقفین نو بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے مختلف پہلوؤں سے اُن کی راہنمائی کا سلسلہ جاری فرمایا ہوا ہے۔ اس میں اجتماعات اور اجلاسات سے خطابات، پیغامات کے ذریعہ ہدایات، رسائل کا اجراء …مزید پڑھیں

سانتاکلاز (یعنی فادر کرسمس یا سینٹ نکولاس)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍اگست 2011ء میں عیسائیوں کے لیے مقدس حیثیت رکھنے والے ایک کردار کا تعارف کروایا گیا ہے جو فادر کرسمس اور سینٹ نکولاس بھی کہلاتا ہے۔ تصاویر میں ’’سانتاکلاز‘‘ کو ایک خوش باش بوڑھے کی شکل میں دکھایا جاتا ہے۔ اس کی گھنی سفید داڑھی ہے۔ کرسمس کی شام وہ سرخ لباس …مزید پڑھیں

گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جنوری 2011ء میں گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کے بارے میں مکرم راجہ اطہر قدوس صاحب کا ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ 10؍نومبر 1945ء کی شام آرتھرگینس سن اینڈ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر Sir Hugh Beaver آئرلینڈ میں پرندوں کا شکار کھیل رہے تھے۔ انہوں نے Golden Plovers کے ایک غول …مزید پڑھیں

مصر (Egypt)

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ کے ستمبر، اکتوبر اور نومبر 2011ء کے شماروں میں مصر کی سیر سے متعلق مکرم شہاب احمد صاحب کا ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ مصر 1922ء سے ایک آزاد مملکت ہے۔ حضرت ابراہیمؑ، حضرت یوسفؑ، حضرت موسیٰ ؑ اور حضرت عیسیٰؑ کا مصر کی سرزمین سے گہرا تعلق رہا ہے۔ آنحضور …مزید پڑھیں

نیزہ پھینکنا (Javelin Throw)

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ مئی 2011ء میں نیزہ پھینکنے کے بارے میں ایک مختصر معلوماتی مضمون عزیزم رحمان احمد کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ عالمی سطح کے مقابلہ جات میں مَردوں کے لئے نیزے کی لمبائی 2.7میٹر اور وزن 800گرام سے زیادہ ہونا چاہئے جبکہ خواتین کے لئے نیزے کی لمبائی 2.3میٹر اور وزن کم …مزید پڑھیں

پرانا گولڑہ شریف جنکشن

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ مئی 2011ء میں مکرم محمد عثمان انعام صاحب کے قلم سے پاکستان کے ایک پرانے ریلوے سٹیشن کے بارے میں معلوماتی مضمون شامل ہے۔ اسلام آباد کے نواح میں واقع اس ریلوے سٹیشن کو عجائب گھر کا درجہ دیا گیا ہے۔ یہ عجائب گھر 2002ء میں یورپین یونین کے تعاون سے بنایا …مزید پڑھیں

قرآنی پیشگوئی کی مصداق دو نہریں

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل جولائی تا ستمبر 2013ء) قرآنی پیشگوئی کی مصداق دو نہریں (ناصر پاشا) اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ اس نے دو سمندروں کو اس طرح چلایا ہے کہ وہ ایک وقت میں مل جائیں گے۔ (سورۃ رحمن:20) حضرت مصلح موعود تفسیر صغیر کے حاشیہ میں اس آیت کے بارے میں …مزید پڑھیں

جدید عجائباتِ عالم

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل جنوری تا مارچ 2014ء) جدید عجائباتِ عالم (ناصر محمود پاشا) قدیم مؤرخین نے اپنے زمانے کے سات عجائبات کا ذکر کیا ہے لیکن ان میں سے ایک یعنی اہرام مصر کے سوا باقی سب معدوم ہو چکے ہیں۔ چنانچہ کہا جاسکتا ہے کہ موجودہ تاریخ انسانی کے پہلے عجائب اہرام مصر ہیں …مزید پڑھیں

جدید عجائباتِ عالم: تاج محل

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل جنوری تا مارچ 2014ء) جدید عجائباتِ عالم: تاج محل (ناصر محمود پاشا) تاج محل مغل شہنشاہ شاہجہان کی چہیتی بیگم ممتاز محل کا مقبرہ ہے جس میں وہ خود بھی دفن ہوا۔ اس کی تعمیر 1632ء میں شروع ہوئی اور 1648ء میں انجام کو پہنچی۔ یہ بات ثابت نہیں کہ کس فنکار …مزید پڑھیں

جدید عجائباتِ عالم: بطرا (Petra)

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل جنوری تا مارچ 2014ء) جدید عجائباتِ عالم: بطرا (Petra) (ناصر محمود پاشا) اردن میں واقع قدیم شہر بطرا اپنی بلند و بالا پتھریلی عمارات کے باعث بین الاقوامی شہرت رکھتا ہے۔ یہ وادی عربہ کے پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔ یہ وادی بحر مردار سے لے کر خلیج عقبہ تک پھیلی ہوئی …مزید پڑھیں

جدید عجائباتِ عالم: دیوار چین

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل جنوری تا مارچ 2014ء) جدید عجائباتِ عالم: دیوار چین (ناصر محمود پاشا) پتھروں اور مٹی سے تیار کردہ یہ دیوار جس کی تعمیر کا آغاز پانچویں صدی قبل مسیح سے ہوا اور جو سولہویں صدی تک بنتی رہی۔ چینی حکمران وقفے وقفے سے دیوار کی توسیع کرتے رہے تاکہ چین، منگولیا، ترکستان …مزید پڑھیں

جدید عجائباتِ عالم: کلوسیم

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل اپریل تا جون 2014ء) جدید عجائباتِ عالم: کلوسیم (ناصر محمود پاشا) ایک دیوہیکل ایمفی تھیٹر جو اطالوی دارالحکومت روم کے قلب میں واقع ہے۔ (ایمفی تھیٹر سے مراد وہ گول میدان ہے جس کے چاروں طرف بیٹھنے کیلئے نشستیں ہوں) اس میں پچاس ہزار تماشائی بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ دیگر تھیٹروں کی …مزید پڑھیں

جدید عجائباتِ عالم: چیچن اٹزا

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل اپریل تا جون 2014ء) جدید عجائباتِ عالم: چیچن اٹزا (ناصر محمود پاشا) دنیا کے نئے عجائبات میں شامل یہ اثریاتی مقام میکسیکو کی مایا تہذیب سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ جزیرہ نما یوکاتان کے شمالی حصے میں واقع ہے۔ 600ء تا 1200ء مایاؤں کا اہم تجارتی مرکز رہا۔ علاقے کی تعمیرات میں …مزید پڑھیں

جدید عجائباتِ عالم: ماچو پکچو

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل اپریل تا جون 2014ء) جدید عجائباتِ عالم: ماچو پکچو (ناصر محمود پاشا) ایک تاریخی شہر جو اَنکا باشندوں نے ماچو پکچو پہاڑ پر بسایا تھا۔ یہ پیرو کی وادی اروبامبا میں واقع ہے۔ اسے ’’گمشدہ شہر‘‘ (Lost City) بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ کئی صدیوں تک بیرون ملک لوگوں کی نظروں …مزید پڑھیں

جدید عجائباتِ عالم: کرائسٹ دی ری ڈیمر

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل اپریل تا جون 2014ء) جدید عجائباتِ عالم: کرائسٹ دی ری ڈیمر (ناصر محمود پاشا) یسوع مسیح کا مجسمہ جو برازیل کے شہر ریو ڈی جینرو میں واقع ہے۔ یہ 38 میٹر (105 فٹ) لمبا اور 700 ٹن وزنی ہے۔ مجمسہ 700 میٹر (2296 فٹ) بلند کورکوویڈو پہاڑ کی چوٹی پر بنایا گیا …مزید پڑھیں

جدید عجائباتِ عالم: غزہ کا ہرم اکبر

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل اپریل تا جون 2014ء) جدید عجائباتِ عالم: غزہ کا ہرم اکبر (ناصر محمود پاشا) دنیا کے قدیم سات عجائبات میں سے واحد عجوبہ جو آج بھی باقی ہے اور جسے جدید عجائباتِ عالم میں خصوصی درجہ دے کر شامل کیا گیا ہے، وہ غزہ کا ہرم اکبر ہے۔ دراصل دور فرعونیہ کے …مزید پڑھیں

سکّہ

سکّہ دراصل دھات کا وہ ٹکڑا ہے جس پر حکومت کی مُہر لگی ہوتی ہے اور یہ حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر ہی بازار میں چلتا ہے۔ اسے عام طور پر سونے، چاندی، نکل، تانبے، پیتل اور ملی جُلی دھاتوں سے بنایا جاتا ہے۔ سکّوں کے بارے میں ایک معلوماتی مضمون مکرم حافظ حلیم …مزید پڑھیں

دنیا کا سب سے چھوٹا جزیرہ اور جمہوریہ – ناؤروؔ

روزنامہ الفضل ربوہ 11مئی 2012ء میں دنیا کے سب سے چھوٹے جزیرے جمہوریہ ناؤروؔ کا تعارف شائع ہوا ہے۔ بیضوی شکل کا نہایت زرخیز، سرسبز اور چکنی مٹی سے بنا ہوا یہ جزیرہ آسٹریلیا کے شمال مشرق میں بحرالکاہل میں واقع ہے۔ اس کی لمبائی 4 میل اور چوڑائی 3 میل ہے یعنی کُل رقبہ …مزید پڑھیں

جزیرہ سسلی (Sicily)

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 11 اکتوبر 2019ء) جزیرہ سسلی (Sicily) ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ مئی 2011ء میں بحیرۂ روم کے سب سے بڑے جزیرے‘‘سسلی’’کے بارہ میں معلومات (بقلم مکرم راشد احمد بلوچ صاحب) شامل اشاعت ہیں۔ جزیرہ سسلی کی تاریخ بہت قدیم ہے اور یہ حضرت مسیحؑ سے بھی صدیوں پہلے سے آباد ہے۔ مختلف ادوار میں …مزید پڑھیں