اجل یہ روپ عجب آہ تم نے دکھلایا – نظم
ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں شامل اشاعت مکرمہ فرح جبیں صاحبہ کا ایک قطعہ ہدیۂ قارئین ہے:
اجل یہ روپ عجب آہ تم نے دکھلایا
ستم کیا ہے بہت یوں جو خود کو منوایا
لیا وہ شخص جو زندہ تھا زندگی کی طرح
چُنا وہ گُل کہ ہے گلشن تمام کملایا