احساس کا لمحہ جاگ اٹھا ، پُر نور سویرا دُور نہیں – نظم

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ نومبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر عظمت صاحبہ کے کلام سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

احساس کا لمحہ جاگ اٹھا ، پُر نور سویرا دُور نہیں
ظلمت کی گھٹا اب چھائی رہے ، اللہ کو یہ منظور نہیں
بازو یہ نہیں ہیں شل لوگو ، طوفان کا زور تھما سمجھو
طوفاں سے نمٹنا سیکھ لیا ، ساحل سے سفینہ دُور نہیں
جذبوں نے اگرچہ بخشی ہے احساس کی اک دولت ہم کو
ہم صبر کا دامن تھامے ہیں ، سینوں سے خوشی کافور نہیں
اب چہرہ نمائی کر مولا یہ آنکھ تجلّی کو ترسی!
اس دَور کے موسیٰ کی خاطر کیا ہم نے سجایا طُور نہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں