اعزازات
(اعزازات کے درج ذیل اعلانات 97-1996ء کے اخبارات و رسائل کی زینت بنے)
٭ مکرم افتخار احمد چودھری صاحب نے 1993ء میں یونان میں منعقد ہونے والے مارشل آرٹس کے عالمی مقابلوں میں کانسی کا تغمہ حاصل کیا تھا۔ انہوں نے عالمی کوچنگ لیول تھری اور بلیک بیلٹ میں دوسری ڈگری حاصل کی ہے۔
٭ مکرم عبدالجبار صاحب ابن مکرم عبد الحمید صاحب آف لاہور نے M.Sc. جغرافیہ پارٹ ون میں یونیورسٹی میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔
٭ پنجاب یونیورسٹی ویمن سپورٹس کمیٹی کے تحت لاہور میں منعقدہ 1996ء کے سالانہ ایتھلیٹکس مقابلہ جات میں مکرمہ طاہرہ تبسم صاحبہ پانچ مقابلوں میں اوّل آنے پر بہترین ایتھلیٹ قرار دی گئیں۔ نیز ’’جامعہ نصرت‘‘ بحیثیت مجموعی تمام کالجز میں اوّل رہا۔
٭ مکرمہ ریحانہ نصیر صاحبہ نے کوئین میری کالج میں B.Sc میں اوّل آنے پر طلائی تمغہ حاصل کیا۔
٭ عزیزہ قرۃالعین بنت محترم راجہ شفیق احمد صاحب آف جہلم، مڈل سٹینڈرڈ کے امتحان میں راولپنڈی ڈویژن کی طالبات میں اول آئیں۔
٭ مکرم نعیم احمد ناصر صاحب بلوچستان یونیورسٹی میں M.A انگریزی میں سوئم آئے۔
٭ مکرم علی یاسر صاحب پنجاب ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 1996ء میں 100 میٹر دوڑ میں اوّل آئے۔
٭ مکرمہ صائمہ بشریٰ صاحبہ M.B.B.S کے پہلے پروفیشنل میں کراچی کے تمام میڈیکل کالجوں میں اوّل آئیں۔
٭ نیشنل گیمز 1996ء میں عزیزم طارق اعظم نے ویٹ لفٹنگ میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔
٭ عزیز محمد لطیف قیصر آل پاکستان انٹر کالجئیٹ سوئمنگ مقابلہ جات میں 100؍میٹر بٹرفلائی میں دوم اور آل پاکستان انٹریونیورسٹی کے مقابلہ جات میں سوم آئے۔
٭ جہلم کے احمدی پروفیسر مکرم منور احمد ملک صاحب (جو شمسی توانائی پر تحقیقی کام کر رہے ہیں) نے چھت کے لئے ایک انچ موٹی ایسی ٹائل ایجاد کی ہے جو کمرہ کے درجہ حرارت کو 50 سے 70 ڈگری تک رکھے گی۔ اس ٹائل کے استعمال سے سردیوں میں کمرہ گرم رکھنا بھی آسان ہو گا۔
٭ ڈاکٹر محمد عامر خان صاحب ڈپلومہ ان کلینیکل پتھالوجی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اوّل آئے۔
٭ عزیزم بلال احمد میٹرک سرگودھا بورڈ میں لڑکوں میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔
٭ نصرت گرلز ہائی سکول ربوہ کے میٹرک کے امتحان میں 202 میں سے 200 طالبات کامیاب ہوئیں۔ عزیزہ محمودہ منورہ سکول میں اول، عزیزہ نادیہ سلطان دوم اور عزیزہ فرح رشید سوم آئیں۔
٭ عزیزہ ثمارا ناہید میٹرک جنرل گروپ میں ضلع سیالکوٹ میں اوّل آئیں۔
٭ عزیزہ عفت اشرف بٹ میٹرک جنرل گروپ میں گوجرنوالہ بورڈ میں دوم آئیں۔
٭ ڈاکٹر وہاب برابی نے یونیورسٹی آف غانا میڈیکل سکول کے بہترین طالبعلم ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
٭ بورے والا (پاکستان) کے احمدی ڈاکٹر محترم نصیر احمد منصور صاحب ماہر امراض چشم کو پیشہ طب میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ایک گرانقدر ایوارڈ American Biographical Institute inc. Gold Record of Achievement for 1996. کا مستحق قرار دیا گیا۔ محترم ڈاکٹر صاحب کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ABI بورڈ نے 1996ء کے ایڈیشن میں آپ کا نام شامل کیا ہے۔ قبل ازیں 85۔1984ء میں بائیوگرافیکل انسائیکلوپیڈیا آف پاکستان میں بھی آپکی خدمات کا ذکر کیا گیا تھا۔ محترم ڈاکٹر صاحب اب تک آنکھوں کے 50؍ہزار سے زائد کامیاب میجر آپریشن کر چکے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ پاکستان کے تمام قومی اخبارات نے محترم ڈاکٹر صاحب کے اعزاز کی خبر کو نمایاں طور پر شائع کرتے ہوئے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ آپ 13 سال تک جماعت احمدیہ بورے والا کے صدر بھی رہے اور وہاں مسجد کی تعمیر اور مشن ہاؤس کی خرید آپ کے دَور میں ہوئی۔
٭ جاپان میں مقیم 13 سالہ احمدی نوجوان رضوان احمد نے جمناسٹک کا کھیل شروع کرنے کے 6 ماہ بعد جاپان کے نیشنل چیمپئن کو ہرا دیا۔ چنانچہ اٹلانٹا میں اولمپک مقابلوں سے پہلے جاپانی انتظامیہ نے اپنے نیشنل چیمپئن کو عالمی کھلاڑیوں کے ساتھ تجربہ کا موقع دینے کے لئے نمائشی مقابلہ کا اہتمام کیا تو عزیزم رضوان نے دو مقابلوں میں اوّل اور ایک میں دوم پوزیشن حاصل کی۔ چونکہ انہیں جاپانی شہریت حاصل کئے ہوئے ابھی تین برس نہیں ہوئے ہیں اس لئے وہ 1996ء کے اولمپک مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکے۔
٭ مکرم میر شہاب الرحمن صاحب نے ریجنل انجینئرنگ میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔
٭ محترم ڈاکٹر اکرام اللہ صاحب ٹاک نے SKUAسائنس اینڈ ٹیکنالوجی سرینگر میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔
٭ مکرم مظہر احمد خان صاحب نے نیشنل ٹیلنٹ کے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔
٭ مکرمہ امتہ المتین صاحبہ سرگودھا بورڈ میں F.Sc. پری میڈیکل گروپ میں اوّل قرار پائیں۔
٭ محترمہ عنبریں قدوس صاحبہ F.A میں گوجرانوالہ بورڈ میں اوّل قرار پائیں۔
٭ مکرم شیراز جمیل صاحب انٹرمیڈیٹ (کامرس) میں کراچی بورڈ میں لڑکوں میں دوم آئے۔
٭ غانین احمدی سکاؤٹ محترم صالح ڈیبی صاحب کو برطانیہ میں ایک اعلیٰ اعزاز ’’سٹار ایورڈ‘‘ اور Cave Man’s سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
٭ مکرم اعجازظفراللہ صاحب کو M.Scریاضی میں اعلیٰ ترین فیصد نمبر حاصل کر نے پر صدرپاکستان کی طرف سے’’اعزازسبقت‘‘ کا ایواڈ دیا گیا۔ایوارڈ جاری ہونے کے بعد پنجاب سے ایوارڈ حاصل کرنے والے اب تک آپ واحد طالب علم ہیں۔
٭ نومبر 1995ء میں بوسٹن (امریکہ) میں مادہ کی خصوصیات کا مطالعہ کرنے والے سائنسدان کی عالمی کانفرنس میں نوجوان احمدی سائنسدان پروفیسرڈاکٹراعجاز رؤوف صاحب نے بھی اپنی تازہ ایجاد پر مقالہ پڑھا۔موصوف نے ایک ایسی پتلی فلم بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے جو نہ صرف فلموں کے معیار بلکہ کمپیوٹر چِپ کی دنیا میں بھی نمایاں کردار ادا کرے گی۔امریکی رسالہ’’سائنس‘‘ میں اس بارہ میں مضمون شائع ہوا۔
٭ مکرم محمود احمدجہانگیری نے F.Sc.میں ایبٹ آباد بورڈ میں طلباء میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ نیوکلرپاورپلانٹ کراچی کی سلورجوبلی کے موقعہ پر محترم ارشد احمد محمود صاحب فورمین کو ان کی25سالہ خدمات کے اعتراف میں صدرپاکستان نے گولڈمیڈل اوراعزازی شیلڈسے نوازا۔
٭ مکرم محمد فاروق صاحب کومائننگ ٹریننگ سنٹرکٹاس کے تین سالہ ڈپلومہ میں اوّل آنے پر لیبرسیکرٹری پنجاب نے گولڈمیڈل عطاکیا۔
٭ محترمہ ثمارا صاحبہ میٹرک کے امتحان میں سیالکوٹ میں اوّل اور گوجرانولہ بورڈ میں چہارم آئیں۔