انہیں خبر دو کہ تشنہ لب ہیں مریض سارے ہی مَے کدے میں – نظم
حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ نے اپنی مشہور عالم نظم
’’دیار مغرب سے جانے والو دیارِ مشرق کے باسیوں کو …‘‘
جس نظم کے جواب میں کہی تھی، ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اکتوبر 2011ء میں مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی وہ نظم شامل اشاعت ہے ۔ ذیل میں اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:
انہیں خبر دو کہ تشنہ لب ہیں مریض سارے ہی مَے کدے میں
خدارا اب لَوٹ آؤ ساقی ، ہوئے ہیں سب خالی جام کہنا
ہم اُن کی یادوں کی کہکشاں سے سجائے رکھیں گے بام و دَر کو
اُنہی کے قدموں میں جان دیں گے ، یہی ہے اپنا مقام کہنا
خدا کی حفظ و امان ان پر ہمیشہ سایہ فگن رہے وہ
رہیں سلامت ، رہیں جہاں بھی ، دعا ظفرؔ کی مدام کہنا