ان سے اظہار مدعا کرتے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍جولائی 2005ء میں شائع ہونے والی مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی نظم ’’خوشبوئے یار‘‘ سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
ان سے اظہار مدعا کرتے
اور محبت میں انتہا کرتے
جب بھی آتا بہار کا موسم
پھر سے ملنے کی التجا کرتے
زیست یوں ہی نہ رائیگاں جاتی
اپنی ہر سانس گر دعا کرتے
جس میں خوشبوئے یار بستی ہے
ہم بھی اس شہر میں رہا کرتے