اُس دلربا کی چاہت محسوس کرکے دیکھو – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍اگست 2006ء میں شائع ہونے والی مکرم ڈاکٹر عبدالکریم خالد صاحب کی ایک نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

اُس دلربا کی چاہت محسوس کرکے دیکھو
اے واقفانِ الفت محسوس کرکے دیکھو
اک چاند سا سماں ہے وہ چہرۂ مبارک
اُس نور کی حلاوت محسوس کرکے دیکھو
یوں تو وہ آدمی ہے لیکن گلاب جیسا
وہ پیکرِ صباحت محسوس کرکے دیکھو
مسرور نام اس کا کرتا ہے شاد دل کو
اس نام کی لطافت محسوس کرکے دیکھو

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں