اُٹھتے ہیں ہاتھ میرے بارہا اس دعا کے ساتھ – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ جولائی 2012ء میں مکرم منیر احمد کاہلوں صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ کے دورۂ امریکہ کے حوالہ سے کہی گئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

اُٹھتے ہیں ہاتھ میرے بارہا اس دعا کے ساتھ
آمد ہو اُن کی میرے ہاں نئی ادا کے ساتھ
یا ربّ تُو سب کچھ اُن کی جھولی میں ڈال دے
آ رہے ہیں وہ یہاں جس مدّعا کے ساتھ
کون ہے جو روک لے فضلِ خدا کا ہاتھ
جب مہرباں ملے ہمیں نئی عطا کے ساتھ
ایسی نظیر کہاں ہے دکھائی ذرا تو دے
جھکتا ہے احمدی تیرے حضور جس وفا کے ساتھ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں