اِنِّی مَعَکَ یَامَسْرُوْر – نظم

رسالہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جولائی تا ستمبر 2008ء میں ’’اِنِّی مَعَکَ یَامَسْرُوْر‘‘ کے عنوان سے مکرم پروفیسر محمد اسلم صابرؔ صاحب کی نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم سے انتخاب پیش ہے:

اِنِّی مَعَکَ یَامَسْرُوْر
اِنِّی مَعَکَ یَامَسْرُوْر
اس مژدہ سے پیارے حضور
چھلکا پیمانۂ سرور
بھٹکے ماندے راہرووں کو
راہ نما ہے تیرا نور
تیری حقیقت کو کب جانے
علمِ کتابی پر مغرور
ایک تجلی پھر دیکھی ہے
پھر دیکھا ہے کوہِ طور
تجھ کو دیکھا جس میں نے
تب سے آنکھیں ہے مخمور
اِنِّی مَعَکَ یَامَسْرُوْر
اِنِّی مَعَکَ یَامَسْرُوْر

اپنا تبصرہ بھیجیں