آؤ حسنِ یار کی باتیں کریں – نعتیہ کلام

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اپریل 2012ء میں محترم چودھری محمدعلی مضطرؔ صاحب کی ایک نعت شامل اشاعت ہے۔ اس نعت میں سے انتخاب پیش ہے:

آؤ حسنِ یار کی باتیں کریں
یار کی ، دلدار کی باتیں کریں
اِک مجسّم خُلق کے قصّے کہیں
احمدِؐ مختار کی باتیں کریں
جس کو سب سرکارِ دو عالَم کہیں
ہم اُسی سرکار کی باتیں کریں
اک گُلِ خوبی کا چھیڑیں تذکرہ
حُسنِ خوشبودار کی باتیں کریں
غم غلط ہو جائیں سب کونین کے
جب بھی اس غمخوار کی باتیں کریں
جس کی ستّاری پہ دل قربان ہے
ہم اُسی ستّار کی باتیں کریں

چودھری محمد علی صاحب

اپنا تبصرہ بھیجیں