’’آج سے سو سال پہلے بیج جو بویا گیا‘‘ . نظم
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 7جنوری 2022ء)
روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 30؍جولائی 2013ء میں مکرم عطاءالمجیب راشد صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو انگلستان میں پہلے احمدیہ مرکز کے قیام پر ایک صدی مکمل ہونے پر کہی گئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
آج سے سو سال پہلے بیج جو بویا گیا
رفتہ رفتہ اِک شجر بن کر وہ ہر سُو چھا گیا
قدرتِ ثانی کے مظہر بھی یہاں آتے رہے
ہر کسی کو زندگی کا جام وہ دیتے رہے
یہ بنے گا مسکنِ طاہرؔ ، تھا کس کو یہ گماں
اور پھر تو بن گیا مرکز خلافت کا یہاں
جلوہ گر نورِ خلافت پھر ہوا کس شان سے
پانچویں مظہر کا آنا بام پر کس آن سے
بن گئی ہے مرکزِ رُشد و ہدایت یہ جگہ
نُور کا چشمہ رواں ہے روز و شب صبح و مسا
حضرتِ مسرورؔ کی آواز عالَم کی زباں
گونجتی ہے شش جہت میں اب نوائے قادیاں
آئے گی اِک روز مہدی کے حدیقہ میں بہار
’’ہو رہا ہے نیک طبعوں پر فرشتوں کا اتار‘‘