آج سے سو سال پہلے ہم نے دیکھا اک نشاں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍جنوری 2006ء میں شامل اشاعت مکرم چودھری شبیر احمد صاحب کی ایک نظم ’’مضمون بالا رہا‘‘ سے انتخاب پیش ہے:

آج سے سو سال پہلے ہم نے دیکھا اک نشاں
جس نشاں سے محوِ حیرت ہوگیا سارا جہاں
منعقد لاہور میں اک جلسہ اعظم ہوا
اہل مذہب کو تھی جس میں دعوت زور بیاں
ایک خوشخبری تھی اس میں حق پرستوں کے لئے
سب پہ غالب آئے گا اسلام کا ایک پہلواں
اہل دانش کہہ اٹھے سن کر وہ رشحات قلم
سارے جلسے میں یہی مضمون ہے روحِ رواں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں