آج سے سو سال پہلے ہم کو اک نعمت ملی – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28نومبر 2008 ء میں مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔

آج سے سو سال پہلے ہم کو اک نعمت ملی
نوع انساں پر ہے جو لاریب احسان عظیم
مومنوں پر جونہی طاری خوف کا عالم ہوا
بارشِ امن و اماں برسا گیا مولا کریم
اب خدا کے فضل سے جلوہ نما مسرور ہیں
باغِ احمد واقعی ہے مسکنِ باد شمیم
یہ مبارک سلسلہ جاری رہے گا تا ابد
ناز سے چلتی رہے گی ہر طرف بادِ نسیم
چل رہے ہیں جادۂ عرفان پر جو خوش نصیب
ان کو حاصل ہے خدا کے فضل سے فیضِ عمیم

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں