آج پھر درپیش ہے خود آگہی کا ہی سفر

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ فروری 2000ء میں شامل اشاعت مکرم قاضی راشد متین احمد صاحب کی ایک غزل سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں:

آج پھر درپیش ہے خود آگہی کا ہی سفر
پھر رہے ہیں کوچہ کوچہ، قریہ قریہ، دربدر
اے خدائے شش جہت! مجھ کو بھی وہ ایقان دے
جس سے ہو پیدا دعاؤں میں مری بھی کچھ اثر
کس قدر انعام ہیں مجھ پر ترے اے کردگار
تُو نے مجھ کو کردیا ہے ایک پتھر سے گہر
اے مرے پیارے، مرے محسن یہ تیرا فضل ہے
ورنہ کب ہوتا ہے پیدا خشک شاخوں پر ثمر

اپنا تبصرہ بھیجیں