آج کیوں ہیں دل ہمارے اِس طرح سے بیقرار – نظم

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 14؍جون 2007ء میں مکرم محمود احمد مبشرؔ صاحب درویش قادیان کی حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کی یاد میں کہی گئی نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب ذیل میں پیش ہے:

آج کیوں ہیں دل ہمارے اِس طرح سے بیقرار
بے بسی ہے ہر طرف اور آنکھ سب کی اشکبار
وہ تو درویشوں کی ڈھارس تھے ہماری آن تھے
وہ بہارِ گلستاں تھے قادیاں کی شان تھے
وہ رئیسِ قادیاں تھے رونقِ دارالاماں
ہم سے رُخصت ہوگئے ہیں آہ وہ اگلے جہاں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں