آسماں پھر دوستو زیر و زبر ہونے کو ہے – نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 19 جون 2020ء)

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ (شہداء نمبر۔ شمارہ 2۔2010ء) میں مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی درج ذیل غزل شامل اشاعت ہے:

آسماں پھر دوستو زیر و زبر ہونے کو ہے
سچ یہ پتھر کی زمیں حالات پہ رونے کو ہے
پھر صلاحیت کی چٹان آہنی کے آس پاس
کچھ دھواں اٹھتا ہے کوئی پھر غدر ہونے کو ہے
بجلیاں سی کوندتی ہیں خرمنِ ادراک پر
کچھ نہ کچھ بس آج کل شام و سحر ہونے کو ہے
آج ساحل کی ہواؤں نے دیا ہے یہ پیام
پھر کوئی قطرہ سمندر میں گہر ہونے کو ہے
دیدۂ یعقوب سے نکلے ہیں آنسو آج پھر!
پھر دعاؤں میں وہی پیدا اثر ہونے کو ہے
ہیں مقفل نوع انسان کی جبلّت کے محل
عظمتِ انسان گویا در بدر ہونے کو ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں