آ رہی ہے یاد سرور شاہ کی – نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 6؍جنوری2025ء)

روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 21؍نومبر2014ء میں محترم ظفرمحمد ظفر صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو اپنے استاد حضرت مولوی سیّد محمد سرور شاہ صاحب کی یاد میں کہی گئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

حضرت سیّد سرور شاہ صاحبؓ

آ رہی ہے یاد سرور شاہ کی
حضرتِ استاذ عالی جاہ کی

محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب

عشق احمدؑ جن کو لایا کھینچ کر
ہو گئے قربانِ حق وہ سر بسر
آ گئے وہ چھوڑ کر سارا جہاں
دیکھ کر حُسن و جمالِ قادیاں
ادّعائے علم و ساداتی غرور
ہو گئے کافور احمدؑ کے حضور
خدمتِ دینی رہا اُن کا شعار
کٹ گئی یوں زندگیٔ مستعار
عالمانِ احمدیت نامور
آپؓ کے ہی فیض سے ہیں بہرور
پا گئے وہ احمدیت میں مقام
اُن پہ ہو رحمت خدا کی والسّلام

اپنا تبصرہ بھیجیں